جو نعرہ بھٹو نے دیا تھا اسکی تکمیل آج تحریک انصاف کر رہی ہے،شبلی فراز

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں اداروں کی بہتر کیلئے کوئی کام نہیں کیاگیا،

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ریفارمزآسان کام نہیں،اس میں وقت لگتاہے،ماضی میں سرکاری اداروں کےسربراہان کی تعیناتی کےلیےکوئی کام نہیں کیاگیا،ایساالیکشن کراناچاہتےہیں جس پرکوئی انگلی نہ اٹھا  سکے،سینیٹ الیکشن میں 2 صوبوں میں زیادہ سوالات اٹھتےہیں،سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچےاورخریدےجاتےہیں،انتخابی اصلاحات کےذریعےشفاف انتخابات کرانا چاہتےہیں،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ جو نعرہ بھٹو نے دیا تھا اسکی تکمیل آج تحریک انصاف کر رہی ہے۔ہماری نیک نیتی اورثابت قدمی ہےکہ ملک میں کھانےکی کوئی قلت نہیں ہوئی،پاکستان نے کورونا کا بہترین طور پر مقابلہ کیا، اپوزیشن کا مقصد خود کو اور اپنی قیادت کو بچانا ہے، بلاول بھٹوآج حکومت کو کرپٹ کہتے ہیں اور اپنا حساب نہیں دیتے، جب بھی پارٹی پر سخت وقت آتا ہے تو یہ بھاگ کر لندن چلے جاتے ہیں،اپوزیشن کی کوشش ہےکہ حکومت ناکام ہوجائےاوریہ لوگ مقدمات سےبچیں

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال کس قیادت کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے کبھی سوچا، ان کے قائدین این آراو کرکے باہر محلوں میں چلے گئے ،احسن اقبال درباری کاکردارنبھارہےہیں،ان لوگوں نے اپنی حکومتوں کو دھونس سے چلایا ، ان سب کو اپنے گناہوں کا پتہ ہے ، احتساب کا دباؤمحسوس کررہے ہیں،ماضی کےپاکستان سےاب کاپاکستان بدل چکا ہے، اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈاہےنہ کوئی متبادل پلان اپوزیشن نے ملک کو بے یقینی سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے،

Leave a reply