اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔
باغی ٹی وی : اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں فیفا کوالیفائر میں پاکستان اور اردن مدمقابل تھے،قومی ٹیم کے اس ہوم میچ میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے جبکہ اردن کی جانب سے اس میچ میں موسیٰ التماری نے دو اور علی الوان نے ایک گول بنایا۔
دوسری جانب پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسینٹائن نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ اردن کیخلاف میچ نہیں جیت سکے، تین چارماہ میں ٹیم کو تیار کرنا آسان نہیں، وقت کے ساتھ ساتھ گیم میں بہتری آ رہی ہے،کھیل کے پہلے پندرہ منٹ میں دوگول ہوجانا پریشان کن تھے، میچ کی شکست پر دکھ ہے، ہم نے مزید بہتر کرنا ہے، اگلے میچز میں بہتر پلاننگ کریں گے-