یوم آزادی صحافت کے موقع پر ” تجدید عہد” سیمینار

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر کی رپورٹ )یوم آزادی صحافت ” کے موقع پر ” تجدید عہد” سیمینار
تفصیل کے مطابق لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ” 13 مئی یوم آزادی صحافت ” کے موقع پر ” تجدید عہد” سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں صدر پریس کلب اعظم چوہدری ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ،فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان ، حافظ عدنان طارق لودھی ، سینئرصحافی خاور نعیم ہاشمی، علامہ صدیق اظہر، رانامحمد عظیم ، راجہ ریاض ، اشرف سہیل ، منصور بخاری، فرزانہ چوہدری ،انصار حسین زاہد،زوارکامریڈ، ڈاکٹرشجاعت حامد ، خالد امین ، شیراز حسنات ، راشد حجازی،امتیازکامریڈ،فاروق جوہری ،شرقی احمد ٹیپو، شہزاد حسین ،راجہ ولائیت علی خان ، ساجدہ میر، افتخارشاہد اوکاڑہ سے ملک ظفر اقبال سمیت صحافتی تنظیموں اورسیاسی و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور آزادی صحافت اور آزادی اظہاررائے کی جدوجہد کرنے والے سینئرصحافیوںکوخراج تحسین پیش کیا۔ آزادی صحافت کی جدوجہد کے علمبردار سینئرصحافی خاورنعیم ہاشمی جنھیں ضیاءالحق کی ڈکٹیٹرشپ کے دورمیں کوڑے مارے گئے انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ڈکٹیٹرزکے ادوارمیں بہت مشکلات کا سامناکیا، قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں ، کوڑے کھائے اور بھوک وپیاس کاٹی لیکن آزادی اظہاررائے کے حق سے پیچھے نہ ہٹے ، موجودہ دورمیں اس جذبے کی زیادہ ضرورت ہے جبکہ اب تو ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ہمارامقابلہ کن لوگوں سے ہے ، آج جمہوری دورہے لیکن حق سچ کی آوازبلندکرنے پر صحافیوں کو بہیمانہ سلوک کا سامناکرناپڑتاہے ، چادرچاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے انھیں دن دیہاڑے گھروں سے اٹھالیاجاتاہے ، انھیں اغواءکرلیاجاتاہے ، انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے ، اداروں پر دباﺅ ڈال کر ان کے پروگرامز بندکرادیئے جاتے ہیں یا انھیں بیروزگارکردیاجاتاہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ لاہورپریس کلب دیگرپریس کلبز اور صحافتی تنظیموں سے رابطہ کرکے انھیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے تاکہ آزادی صحافت اور آزادی اظہاررائے کے لئے جدوجہد متحد ہوکر کی جائے ، اس سلسلہ میں 3 مئی کو رانامحمدعظیم،راجہ ریاض ، شہزاد حسین بٹ، رحمن بھٹہ، فرخ شہبازوڑائچ اور دیگرتنظیموں کے عہدیداران نے اتحاد کے لئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد دیگرتنظیموں سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے اس عمل میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ دنیامیں جتنے بھی انقلاب آئے یا لوگ ترقی کرکے زمین سے آسمان تک پہنچے اس کا کریڈٹ صحافیوں، ادیبوں اور شاعروں کو جاتاہے جنھوں نے درست اور برحق معلومات لوگوں تک پہنچائی جس کے باعث انھوں نے درست فیصلے لیکر ترقی کی ، آج وہ وقت آگیاہے کہ ملک وقوم کی ترقی اور نسلوں کی حقیقی آزادی کے لئے تمام صحافی اکٹھے ہوکر وقت کے حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو یہ تنبیہ کریں کہ ہم ان کے زرخرید غلام نہیں ہیں ،ملک کو آگے بڑھاناہے توآزادی صحافت وآزادی اظہاررائے کے لئے قربانیاں دیناہوں گی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آزادی صحافت کی جدوجہد کے لئے قربانیاں دینے والے اپنے سینئرزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے سینئرزکا کردار ہمارے لئے اور ہماری نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے ، حق سچ کی راہ میں نہ وہ کبھی بکے ، نہ جھکے، قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں حتی کہ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔ موجودہ دورمیں صحافت کی آزادی ختم ہوکر رہ گئی ہے ، اب مالکان کی صحافت ہے جن کا دوردورتک صحافت سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف سرمایہ دارانہ بنیادپر یااپنے کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے صحافتی ادارے کھول کر بیٹھے ہیں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیامیں ان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی خبر چھاپی یا آن ایئر نہیں کی جاسکتی اور اس وجہ سے عوام کا اعتماد ان اداروں سے اٹھتاجارہاہے اور اب وہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں جس میں سوشل ایکٹیوسٹ آزادانہ طور پر عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں جبکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیادن بدن ڈاﺅن ہوتے جارہے ہیں اور صحافی مایوسی اوربے روزگاری کی عمیق کھائی میں گرتاچلاجارہاہے۔ اس موقع پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر تمام اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گے اور اس کے لئے لاہورپریس کلب ہمیشہ کی طرح سینئرزسے مشاورت کے بعد تمام عملی اقدامات بروئے کارلائے گا

Leave a reply