ٹھٹھہ : صحافیوں کے چوری شدہ موبائل فونز،موٹرسائیکل اور کارکی ریکوری نہ پر ،ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)صحافیوں کے چوری شدہ موبائل فونز،موٹرسائیکل اور کارکی ریکوری نہ پر ،ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج
تفصیل کے مطابق ایک ماہ قبل سینئیر صحافی مرزا ثمر حسن بیگ کی گھر سے آگے سے موٹر سائیکل چوری ہونے ،صحافی مرزا حسن بیگ کا سرکاری موبائیل اور ممتاز جوکھیو کی کار چوری ہونے کے خلاف آج ایس ایس پی ٹھٹھہ کی آفس کے سامنے ایک پرامن مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شامل انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس کے چییرمین الطاف تونیو، اور شیر علی شاہ، برائٹ فیوچر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر ذوالفقار ساٹی، صحافی اے بی شورو، صحافی منظور خاصخیلی ، صحافی ممتاز جوکھیو مرزا اکبر حسن بیگ مرزا حسن بیگ ثمر بیگ اور دیگر مقررین نے کہا کہ آج 27 رمضان کے مقدس دن کی وجہ سے ان کی جانب سے انتہائی مختصر احتجاج رکارڈ کرایا گیا ہے اگر عید سے پہلے چوری شدہ اشیاء نہیں ملیں تو نہ صرف ضلع لیول بلکہ پاکستان لیول پر احتجاج رکارڈ کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ چوریوں کی زمہ دار موجودہ پولیس خاص طور سے ایس ایچ او ٹھٹھہ ہے جو ہاتھ سے چوریاں کروا رہا ہے پولیس امن و امان قائم کرنے میں مکمل نا کام ہوچکی ہے دن دہاڑے وارداتیں ہورہی ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ھوئی ہے

Leave a reply