جو ویکسی نیشن نہیں کروا رہا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہوا،عدالت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سماعت ہوئی ،

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خاتون وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے خود ویکسین لگوائی ؟ جس پر وکیل شاہینہ شہاب الدین نے جواب دیا کہ میں نے ویکسین نہیں لگوائی چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توپھر آپ یہاں کورٹ کیسے آسکتی ہیں ؟ بار اور بینچ کا فیصلہ ہے بغیر ویکسی نیشن یہاں کوئی نہیں آئے گا

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کیخلاف تھے آپ ویکسین نہ لگوا کر وبا پھیلانے میں تعاون کر رہی ہیں اب جو جو ویکسی نیشن نہیں کروا رہا وہ تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہوا، عدالت نے وکیل کے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ہوشیار، کرونا ویکسین کا گھن چکر شروع،ویکسین نہ لگوائی تو زندگی رک جائے گی

برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، حکومت کی جانب سے محدود لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے این سی او سی کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کے لئے اہم ہدایات جاری کی جاتی ہیں، اب این سی او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے اہل افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے

Shares: