لاہور: پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہو گیا-
باغی ٹی وی: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان میں جوئے کی کمپنیوں اور اس سے ملتے جلتے ناموں والے لوگوز کی تشہیر پر پابندی کو یقینی بنانے کے بعد سرکاری ٹی وی پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کی نشریات بحال ہونا شروع ہو گئیں-
https://x.com/PTVSp0rts/status/1740095943025000490?s=20
پی ٹی وی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنیوں کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل ہوگیا ہے ،پاکستان میں آنے والی میچ کی نشریات سے جوئے کی ویب سائٹس سے ملتے جلتے لوگو ہٹا دئیے گئے ہیں جس کے بعد میلبرن ٹیسٹ کی براڈ کاسٹ بحال کی جارہی ہے ، پاکستان میں نشریات کے دوران حکومت پاکستان کی نافذ کردہ قوانین کی پوری پابندی کی جائے گی اور مستقبل میں اگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو مناسب حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کو کرسمس کی مبارکباد
https://x.com/PTVSp0rts/status/1739552380323275088?s=20
واضح رہے کہ اس سے قبل پیمرا نے ملک بھر میں جوئے کی ویب سائٹس اور اس سے ملتے جلتے ناموں والی کمپنیوں کی تشہیر جس کو سروگیٹ ایڈورٹائزنگ بھی کہا جاتا ہے پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی پر میلبرن ٹیسٹ کے ابتدائی دو روز کا کھیل نہیں دکھایا جاسکا تھا۔








