جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ اور رہنماؤں کے خلاف کیسز کی سماعت ملتوی

جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ اور رہنماؤں کے خلاف کیسز کی سماعت ملتوی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف کیس کی سماعت 13 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

ہفتہ کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہونا تھی تاہم لاہور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کی وجہ سے وکلاء پیش نہیں ہوئے جس پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کے خلاف کیس کی سماعت بھی 20جنوری تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر کے وکلاء نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی ہے اور اب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرؤف وٹو کی طرف سے پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے حتمی بیان کیلئے دیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کروایا جائے گا۔

حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجد اور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے

Comments are closed.