انسداد دہشت گردی کے ادارے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں. دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام پرجماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگردوں کی مالی معاونت پر5 کالعدم تنظیموں کےرہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کئے ہیں، کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے.
مقدمات میں کالعدم تنظیموں کے رہنماوں عبدالرحمان مکی ، مولانا امیر حمزہ ، محمد یحیٰ عزیز، ملک ظفر اقبال ، نعیم شاہ ، محسن بلال ، عبدالرقیب ، ڈاکٹر احمد داؤد ،ڈاکٹر محمد ایوب ، عبداللہ عبید ، عبدالغفار کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں. کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے .
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم دعوة والارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ ، کالعدم المدینہ فاؤنڈیشن ٹرسٹ،الحمد ٹرسٹ کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں. سی ٹی ڈی کے مطابق ان افراد پرٹرسٹ کے نام پردہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے کیلیے فنڈزاکٹھا کرنے کے الزامات ہیں .
واضح رہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو تھری ایم پی او کے تحت پہلے ہی نظربند کیا گیا تھا، وہ جیل میں ہیں.
پاکستان کی وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں برس فروری میں جماعۃ الدعوۃ پر پابندی لگائی تھی ،اس سے قبل یہ جماعت واچ لسٹ میں تھی .
جماعۃ الدعوۃ پرامریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی پابندی لگا رکھی تھی،