اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
![ayaz](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/09/ayaz-sadiq-pmln-905x559.png)
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں-
باغی ٹی وی: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر رولنگ دیتے ہوئے کہ کہ جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے، کسی کو پارلیمنٹ کے بارے میں بیان بازی کاحق نہیں ہےاسپیکر ایاز صادق نے وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ جج کو یہ پیغام پہنچائیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے نتائج روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ سمیت تمام ستون گرچکے ہیں، عدلیہ کا ستون ہوا میں ہے مگر ہم پھر بھی مایوس نہیں ہیں۔
توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز
دوسری جانب دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 12 فروری کو نہیں ہوگا۔
نئے شیڈول کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 فروری کو دن 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا جبکہ اجلاس میں مختلف بل قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
امریکی دھمکیوں پر امت مسلمہ خاموش رہنے کی بجائےاتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرے.خالد مسعود سندھو
علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رکن میاں غوث کے پروڈکشن آرڈرجاری کردیئےاسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف کے گرفتار رکن میاں غوث کی پارلیمنٹ ہاآس آمد ہوئی اور سردار ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
وزیراعظم پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے صدر کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
میاں غوث نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جبکہ سردار ایاز صادق کی اجازت سے میاں غوث کو پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سے ملنے کی اجازت بھی دی گئی، پی ٹی آئی کے میاں غوث قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پار لیمنٹ پہنچے تھے، اجلاس ختم ہونے کے بعد میاں غوث کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
توجہ دی جائے تو سرکاری سکولوں کے بچے پوری دنیا فتح کرسکتے ہیں،مریم نواز