سپریم کورٹ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری

چیف جسٹس اور ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے
0
33
supreme court01

اسلام آباد: قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023ء جاری کیا،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 865 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

اس حکم نامے کے مطابق اب چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 20 فیصد بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی،سپریم کورٹ کے دیگرججز کی بنیادی تنخواہ بھی 20 فیصد بڑھا کر 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ کر دئ گئی ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی تنخواہیں یکم جولائی سے نافذ العمل سمجھی جائیں گی۔

تھانہ شادمان نذر آتش کیس،اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اس سے قبل 2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی گزشتہ ہفتےوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام ججز کی بنیادی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ 30 جون سے پہلے ہوجائے گا، اس سلسلے میں سمری بھجوائی جاچکی ہے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ن لیگ کا اصولی فیصلہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات کا بل سپورٹ نہیں کریں گے نہ ہی اسے قومی اسمبلی سے پاس ہونے دیں گے۔

فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی

Leave a reply