چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت ،جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

کیسز کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گی
Imran Khan

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: عمران خان کے کیسز کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی جس میں تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2،2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی،تھانہ کراچی کمپنی،کوہسار، رمنا اورسیکرٹریٹ میں درج ایک ایک مقدمےکی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں جس سلسلے میں عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گےاس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 کیسز انسداد ِدہشتگردی عدالت میں بھی مقرر ہیں۔

عمران خان آج 11 مقدمات میں مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیئے،وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

بھارت: طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا، پل، گاڑیاں اور گھر بہا لے …

Comments are closed.