جُگ جُگ جیو کی ریلیز کرن جوہر کے بغیر ہی ہوگی

کرن جوہر کی فلم جُگ جُگ جیوجس کے ہر طرف چرچے ہیں چوبیس جون کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے لیکن اس کی ریلیز کے دن پرڈیوسر کرن جوہر ممبئی کیا ملک میںہی موجود نہیں ہوں گے کیونکہ اپنی فیملی کے ساتھ انہیں لندن جانا پڑا ۔کرن جوہر اس وقت لندن میں موجود ہیں ۔ہیتھرو ائیرپورٹ پر جب ان سے ریلیز کے روز ان کی عدم شرکت کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں بے خبر رہوں گا بلکہ میںلندن میں بیٹھ کر اپنی مارکیٹنگ ٹیم کی ایک ایک مُوو پر نظر رکھوں گا ۔فلم کی ایڈوانس بکنگ پر شائقین کا جو ریسپانس ملا ہے اس کو دیکھتے ہوئے بِہار کے نامور ایگزیبیٹر ثمن سنہا کہتے ہیں کہ جس طرح سے فلم کی ٹکٹیں فروخت ہوئیں یا ایڈوانس بکنگ ہوئی ہے

وہ بہت ہی زیادہ حوصلہ افزاءہے ، جگ جگ جیو ریفریشنگ فلم ہے اور اس وقت لوگ ایسی ہی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں وہ بالکل بھی اس سے ہٹ کر فلمیں دیکھنے کےلئے تیار نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین اس فلم کو دیکھنے کےلئے بےتاب کیونکہ کافی عرصے کے بعد کرن جوہر کے سٹائل کی فلم ان کو دیکھنے کو مل رہی ہے۔اُدھر فلم کی کاسٹ بھی کافی پرجوش ہے وہ بھی بھرپور انداز میں فلم کی پرموشن کررہی ہے ۔نیتو سنگھ اور انیل کپور کافی عرصے کے بعد سکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ان کے علاوہ کیارا ایڈوانی اور ورون دھون نظر آئیں گے فلم کا میوزک پہلے ہی سپر ہٹ ہو چکا ہے ۔

Comments are closed.