حکومت کی جانب سےججز کے خلاف ریفرنس پر آج سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت ہو گی ، اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے جس کی آج سماعت ہو گی، ریفرنس صدر پاکستان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں گے اور جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید بھی کونسل کا حصہ ہوں گے.چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ بھی جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں وہ بھی سماعت میں شامل ہوں گے.

واضح رہے کہ ریفرنس میں کہاگیا یے کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں کی تلاش کے لئے بنائے گئے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی طرف سے وزارت قانون کو دونوں معزز ججز کی اہلیہ اور بچوں کے نام لندن میں جائیدادوں کی شکایت ملی تھی جو گوشواروں میں ظاہر نہیں کی گئی۔

ججز کے خلاف ریفرنس پر پاکستان بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل اور پنجاب بار نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہوا ہے. اپوزیشن جماعتوں نے بھی ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

Shares: