اسلام آباد ،الیکشن کمیشن میں جے یو آئی پاکستان انٹرا پارٹی کیس کی سماعت ہوئی
الیکشن کمیشن نے جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا فیصلہ محفوظ کرلیا ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،جے یو آئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات پانچ سال کی مدت کے لئے تھا ،ہمارے ناظم منتخب ہوگئے ہیں ،اسلام آباد اور گلت بلتستان میں الیکشن ہوچکے ہیں،صوبائی سطح پر الیکشن جاری ہیں،صوبائی الیکشن کے بعد وفاقی سطح پر الیکشن ہوں گے،ہمارے الیکشن پر کافی وقت لگ جاتا ہے ،جنرل الیکشن بھی ساتھ آگے اس لیے وقت لگ گیا ،
چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے کون کون سے الیکشن رہتے ہیں ،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ دو لیول کے الیکشن رہتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا پہلے کیس میں التوا مانگا ہے وکیل نے کہا کہ جی پہلے ہمیں وقت دیا گیا ،جے یو آئی کے وکیل نے 60 دن کا وقت مانگ لیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ تو بہت زیادہ ہے،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ ہم پہلے ہی الیکشن مکمل کروالیں گے، ڈی جی پولٹیکل فنانس نے کہا کہ 29 ستمبر کو وفاق میں جے یو آئی کا الیکشن ہے،وکیل جے یو آئی نے کہا کہ آئین ترمیم بھی چل رہی ہے ،جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ اس سے تو پارٹی کا کوئی معاملہ نہیں ،الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹی فائی ہوسکتی ہے
میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی
آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور
آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک
آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر
پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ
سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر
آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا