ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت سے شکست کے بعد جے یو آئی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا استعفیٰ مانگ لیا
جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ "ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ مستعفی ہو، چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے، خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ کے ذریعے سرجری نہیں ملک و قوم کی گردن کٹےگی”۔جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔
تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ محسن نقوی ہر عہدے کے لئے خود کو قابل سمجھتا ہے لیکن جس شعبے کو ہاتھ لگاتا یے اسکا بیڑہ غرق کر دیتا ہے. کرکٹ سے عوامی جذبات منسلک ہوتے ہیں اپنے عہدوں کی لالچ میں عوام کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلیں، استعفی دیں اور کسی اور کو موقع دیں.
محسن نقوی ہر عہدے کے لئے خود کو قابل سمجھتا ہے لیکن جس شعبے کو ہاتھ لگاتا یے اسکا بیڑہ غرق کر دیتا ہے. کرکٹ سے عوامی جذبات منسلک ہوتے ہیں اپنے عہدوں کی لالچ میں عوام کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلیں، استعفی دیں اور کسی اور کو موقع دیں. https://t.co/VL1i4pixRl
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) June 10, 2024
صحافی فخر درانی ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ استعفی صرف اور صرف محسن نقوی کا بنتا ہے۔کرکٹ بورڈ کا چئیرمین کوئی فل ٹائم ہونا چاہیے۔ تین تین عہدے رکھ کر کیا کرنا ہے نقوی صاحب۔ خدا کے لیے کسی پروفیشنل کو یہ عہدہ لینے دیں۔
استعفی صرف اور صرف محسن نقوی کا بنتا ہے۔کرکٹ بورڈ کا چئیرمین کوئی فل ٹائم ہونا چاہیے۔ تین تین عہدے رکھ کر کیا کرنا ہے نقوی صاحب۔ خدا کے لیے کسی پروفیشنل کو یہ عہدہ لینے دیں۔
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) June 9, 2024
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
پاکستانی ٹیم میں قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی.محسن نقوی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ :وزیراعظم کا بھارت کےخلاف بہترین بولنگ پر پاکستان ٹیم کو خراج تحسین