جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

0
47
JUI

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ،جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،

مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عامہ اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ہے جے یو آئی نے سیاسی اور عدالتی بحران کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنے پر غور کیا ہے،ملک بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالنے کی تجویز پر غورکیا جا رہا ہے، جے یو آئی ترجمان کے مطابق اجلاس آج بھی جاری ہے، مختلف تجاویز پر غور ہورہا ہے جلسے جلوس کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم تجاویز آئی ہیں جن پر غور ہورہا ہے جے یو آئی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہے جے یو آئی عوام سے موجود بحرانوں کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنے پر غور کر رہی ہے

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عید ملن ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف اسپیکر بنکویٹ ہال پہنچ گئے ،اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر انکا استقبال کیا ،وزیر اعظم فردا فردا تمام اراکین کے پاس جاکر ان سے ملاقات کرتے رہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو عید کی مبارکباد بھی دی ظہرانہ میں اتحادی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی منحرف ارکان بھی شریک تھے وفاقی وزراء اور کابینہ اراکین کے لئے الگ ہال میں کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے

میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت ،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، ارکان پارلیمنٹ کے لیے ظہرانے میں چھ ڈشوں کا اہتمام کیا گیا تھا، وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت سرکاری دعوتوں میں ون ڈش کا اعلان کیا گیا تھا ،میٹھے میں فرنی، حلوہ، فروٹ چاٹ بھی رکھی گئی ہے اراکین پارلیمنٹ کے لئے وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاوس سے کھانا تیار کروایا ہے اراکین پارلیمنٹ کے لئے بار بی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا،

Leave a reply