جمعیت علماء اسلام نے دریائے سندھ پر6 نئے کینال بنانے کے منصوبے اور ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف مؤرخہ 21 نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلہ میں چوتھے روز بھی دعوتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق اے پی سی کا فیصلہ جے یو آئی سندھ کے صوبائی امیر مولانا عبد القیوم ھالیجوی کی زیر صدارت جےیوآئی کے ایک اجلاس میں کیاگیا تھا. آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے اعلان کیساتھ ہی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، جمعیۃ علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان، صوبائی ناظم مالیات مولانا محمد غیاث، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی نے اہلسنت والجماعت کے مرکزی دفتر میں اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ، مرکزی مسلم کے صوبائی صدر پروفیسر فیصل ندیم اور جمعیۃ علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد غوث صابری سے ملاقاتیں کرکے انہیں جےیوآئی کے زیرِ اہتمام 21 نومبر بروز جمعرات کو کراچی میں منعقد ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔یاد رہے کہ جےیوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے 40 لاکھ غیر آباد زمین کو آباد کرنے اور سندھ کی 40 لاکھ آباد زمین کو غیر آباد کرنے والے اس انسانیت دشمن منصوبے کے خلاف ملک کے نامور علماء و مفتیان کرام سے شرعی فتویٰ لینے کا بھی اعلان کررکھاہے۔
ڈہرکی: ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی، مزدور رہنماؤں کا احتجاج
غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری