جے یو آئی نے آئینی عدالت کے قیام کی مخالفت کر دی

آئینی ترامیم پر جمیعت علمائے اسلام ف کا ڈرافٹ باغی ٹی وی کو موصول ہو گیا،جمیعت علمائے اسلام ف نے یکم جنوری 2028 سے تمام اقسام کے سود کے خاتمے کی تجویز دی ہے،تجویز دی ہے کہ چاروں صوبائی اور دونوں ایوانوں میں متعارف ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری لازمی ہو گی، آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچز تشکیل دئیے جائیں گے، آئینی بینچ چیف جسٹس آف پاکستان اور چار سینئر موسٹ ججوں پر مشتمل ہو گا، ججوں کی تعیناتی کی حد تک اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد کی تجویز دی گئی ہے، ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ کا آئینی بینچ اپیل کی سماعت کا مجاز ہو گا، آئین کی تشریح سے متعلقہ مقدمات کی سماعت محض آئینی بینچ کرے گا،

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آئینی کیسز بتائے گئے 200 ہیں، اس کےلیے آئینی عدالت بنانا مناسب نہیں،اس کا حل سپریم کورٹ کے بنچز بنانا ہے،ہم نے اپنا ڈاکو منٹ شیئر کر دیا ہے، میں نے جو کچھ کرنا ہوتا ہے پارٹی کی ہدایات کے مطابق کرناہوتا ہے، ہمارا ڈاکو منٹ شیئر کرنے کا مقصد ہے کہ اس پر تجاویز آئیں اگر ہم غلط ہیں تو اسکی تصحیح کی جا سکے، پیپلز پارٹی اور ہمارے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور بینچ کا فرق ہے ۔ باقی کسی نکتے پر ہمیں اعتراض نہیں ۔ امید ہے جلد دونوں جماعتیں مشترکہ ڈرافٹ پر اتفاق کر لیں گی ۔

قبل ازیں کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومتی نمبرز پورے نہیں اور اگر نمبرز پورے ہیں تو وہ کسی اور طرح ہوں گے جو شرمناک ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے، دیکھتے ہیں تجاویز پر ہم کہاں تک آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع احتجاج کا نہیں ہے،

آئینی ترامیم، خصوصی کمیٹی اجلاس،عمر ایوب کی حکومتی اراکین سے تلخ کلامی

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

آئینی ترامیم، اپوزیشن بھی تجویز دے،اللہ بہتر کرے گا،وفاقی وزیر قانون

آئینی ترامیم، حکومتی مسودہ سامنے آ گیا، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج پھر

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Shares: