جے یو آئی، پی ٹی آئی،رابطے ٹوٹ گئے

pti

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے، 26 ویں آئینی ترمیم وجہ بنی

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان سیاسی تعلقات مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں، جس کی بنیادی وجہ 26 ویں آئینی ترمیم ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان یہ تعلقات اس وقت ختم ہوئے جب جے یو آئی کو اڈیالہ جیل سے حکومت کی جانب سے ہونے والے مذاکرات میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کیے گئے مذاکرات میں انہیں اس معاملے پر بالکل آگاہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان بیک وقت حکومت اور اپوزیشن میں شامل ہیں، جس وجہ سے پی ٹی آئی کے لیے ان سے بات کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کی فضا قائم تھی، تاہم اب یہ تعلقات تلخ یادوں کے ساتھ ختم ہو چکے ہیں۔ سیاسی رابطوں کی اس سرد مہری کی سب سے بڑی وجہ بھی یہی ترمیم بنی ہے، جس پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات گہرے ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ جو مذاکرات کر رہی ہے، اس میں جے یو آئی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ ان کی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی فرار کی کوشش ناکام ،دو ہلاک

Comments are closed.