مزید دیکھیں

مقبول

امن کے قیام کیلئے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکی صدر...

میرے برعکس ایمن خان کو ہمیشہ محبت اور احترام ملا ہے،منال خان

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان...

گووندا ایک اور شادی کرنے والے ہیں؟

بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان...

بلوچستان کے علاقے زہری میں جے یو آئی رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور ان کے ساتھی مولانا امان اللہ شہید ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ تراسانی کے مقام پر ہوا جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وڈیرہ غلام سرور موسیانی سوراب میں جاری دھرنے سے واپس زہری آ رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کر دیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ اور ان کے ساتھی مولانا امان اللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ دونوں شہداء کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔حملے میں وڈیرہ غلام سرور کے دو ساتھی، مولوی صبغت اللہ اور محمد رمضان زخمی ہوئے، جنہیں زہری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی اور مذہبی شخصیات کے خلاف منظم ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے اور یہ واقعہ بلوچستان حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حکمران محض دعوے کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ آئے روز بے گناہ افراد کو قتل کیا جا رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے باوجود جرائم میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کا اظہار افسوس
مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صدر سردار حافظ محمد امجد اسلام نے بھی اس المناک واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے غلام سرور کے اہل خانہ اور جے یو آئی رہنماؤں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر سنجیدہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی رہنما غلام سرور کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan