چارسدہ میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق ہو گئے
تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالسلام کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والے مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی انگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے۔
مرکزی مسلم لیگ خیبر پختوںخوا کے رہنما عارف اللہ خٹک کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں،جے یو آئی کی صوبائی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالسلام کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،خیبر پختونخوا حکومت امن وامان کے قیام میں سنجیدہ نہیں ،مذہبی رہنما ٹارگٹ بن رہے،علماء کرام کو ٹارگٹ کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کی جائےمولانا عبدالسلام کیلئے دعائے مغفرت،لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں.








