جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3 سیاسی جماعتوں کا رابطہ

ے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں
0
156

لاہور: جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے رہنما راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی : اس حوالے سے راشد محمود سومرو کا کہنا تھاکہ پارٹی نے کہا ہے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف لاڑکانہ سے میں الیکشن لڑو ں تاثردیا گیا ہے سندھ میں ون مین شو ہے کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی،دھاندلی کے خلاف ایسی تحریک چلائیں گے جو حکومت کو ہلا دے گی، جے یو آئی روز اول سے سندھ میں عوام کی بھلائی کے کام انجام دیتی رہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمان کو دوسری بار بھی شکست دوں، مولانا فضل الرحمان این اے 44 سے انتخاب لڑے تو انہیں دوسری بار شکست دوں گا، مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لئے انتخابات سے بھاگ رہے تھے،مولانا فضل الرحمان نے معیشت، سردی اور امن و امان کے بہانے بنائے تھے۔

مسلم لیگ ق کی کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ،چوہدری سالک

بعد ازاں فیصل کریم کنڈی کے مولانا فضل الرحمان کو الیکشن ہرانے کے بیان پر جے یوآئی نے ردعمل دیا،ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دینے والے اب بیساکھیوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،ایک صوبہ سنبھالا نہیں جا رہا ،ملک سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں،پی پی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں ، سندھ میں دی جانے والی ڈوز کا اثر کے پی میں ظاہر ہورہا ہے ،انتخابات جیسے جیسے قریب آئیں گے ،پی پی کی تکلیف دیکھنے لائق ہوگی ، زرداری اینڈ کمپنی نے پندرہ سال سندھ کو لوٹا ،پی پی ،پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے ۔

پاکستان میں ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹ ڈاؤن، صارفین پریشان

واضح رہے کہ رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 200 سے بلاول بھٹو زرداری رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے راشد محمود سومرو کو شکست دی تھی۔ راشد محمود سومرو 50 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے تھے۔

ادھر جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 3 سیاسی جماعتوں نے رابطہ کیا ہے، صوبائی ترجمان جے یو آئی عبدالجلیل جان کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر عوامی نیشنل، قومی وطن پارٹی اور پیپلزپارٹی نے رابطہ کیا ہے تینوں جماعتوں کے ساتھ کل علیحدہ علیحدہ مذاکرات ہوں گے ، جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں،تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

اسرائیلی حملوں کی مکمل بندش تک مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا،حماس

Leave a reply