بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم پر پابندی عائد

bangla protest

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم پر پابندی عائد کردی ہے، ان کو عسکری اور دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ حسینہ واجد کی حکومت نے حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کے واقعات کے بعد جماعت اسلامی اور اس کی طلبا ونگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگا دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ تنظیمیں طلبا مظاہروں میں تشدد کی ذمہ دار ہیں۔پچھلے ماہ سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف طلبا نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا۔ ان مظاہروں کے دوران پولیس کے کریک ڈاؤن میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 10 ہزار سے زائد گرفتار ہوئے تھے۔بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے 97 فیصد اوپن میرٹ مقرر کیا ہے، جس کے بعد طلبا نے احتجاج شروع کیا۔ مظاہرین نے اپنے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ تنازع بنگلہ دیش میں حکومت اور طلبا تنظیموں کے درمیان ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، اور اس کی وجہ سے ملک میں سیاسی اور سماجی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments are closed.