تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے عمران خان کے حوالے سے ایکس کے مالک ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کر دی-
جمائما خان نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 2 بیٹوں کو اپنے والد سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جنہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی اور تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ہی واحد جگہ رہ گیا ہے جہاں وہ دنیا کو بتا سکتی ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے مگر ہر بار جب وہ عمران خان کے بارے میں کوئی بات شیئر کرتی ہیں تو پاکستان کے اندر، اور اکثر عالمی سطح پر بھی، ان کی پوسٹس کی رسائی تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے۔
جمائما خان نے ایلون مسک کو یاد دلایا کہ انہوں نے ’’آزادیٔ اظہا‘‘ کا وعدہ کیا تھا، نہ کہ ’’ایسی آزادی جسے کوئی سن نہ سکے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ پر لگائی گئی visibility filtering کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکیں۔







