کراچی شہر کے علاقے دو دریا پر واقع عمار ٹاور کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص نے دو بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں تینوں کی جانیں نہ بچائی جا سکیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی مہظور علی کے مطابق، عینی شاہدین نے بتایا کہ تقریباً 40 سالہ ایک شخص دو لڑکوں، جن کی عمریں 7 سے 10 سال کے درمیان تھیں، کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ وہ عمار ٹاور کے قریب سے گزرا اور پھر اچانک سمندر میں چھلانگ لگا دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، تاہم گہرے پانی کے باعث تینوں کو بچایا نہیں جا سکا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سمندر کی گہرائی کے باعث امدادی کارروائیاں مشکل ہوئیں اور فی الحال مرد کی شناخت اور بچوں سے اس کے رشتے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ان کے غوطہ خوروں نے بھی گہرے سمندر میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کیں، مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں

کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی پر قومی اسمبلی میں بحث، رپورٹ طلب

ایف بی آر ،جولائی میں 6 ارب 40 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع

Shares: