پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار جنید خان نے کراچی میں مون سون بارشوں کی ہی مناسبت سے گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

باغی ٹی وی : اداکار و گلوکار جنید خان نےسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں میں سندھ حکومت پر گانا گاتے ہوئے پُر مزاح انداز میں طنز بھی کیا ۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں آج موسم بڑا بے ایمان ہے گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے پانی کی طرف نشاندہی کرتے کہتے ہیں لیکن کراچی کی یہ صورتحال ہے۔
https://www.instagram.com/p/CETjBSogzY3/?igshid=zka0vw55gkfz
انہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہکراچی میں خوبصورت موسم ہے لیکن ہم سب کو ساتھ ہی دعا گو ہونا چاہئے کہ سب محفوظ رہیں۔

جنید خان نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے اُن کے بارش کے پسندیدہ گانوں کے حوالے سے بھی پوچھا کہ ان کا پسندیدہ گانا کون سا ہے-

اداکار نے ہیش ٹیگ بارش والے گانے کا بھی استعمال کیا-

اداکار کی اس پوسٹ پر اداکارہ حرامانی اور شگفتہ اعجاز نے بھی رد عمل دیتے ہوئے کمنٹس کئے-

جنید خان انسٹاگرام سکرین شاٹ

Shares: