لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے پا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا نیا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی عزیزوں کے ساتھ طے پایا ہے،

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے رشتے کی بات چیت تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی اور اب یہ رشتہ باضابطہ طور پر طے پا گیا ہے۔ یہ خاندان لاہور میں مقیم ہے اور دونوں خاندانوں کے درمیان تعلقات گہرے اور خوشگوار ہیں۔

واضح رہے کہ جنید صفدر نے پہلے 2021 میں عائشہ سیف سے شادی کی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں انہوں نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ جنید صفدر نے اپنی تعلیم برطانیہ سے مکمل کی ہے اور اس وقت وہ لاہور میں قیام پذیر ہیں۔اس رشتے کے طے پانے سے شریف خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور خاندان کے قریبی حلقوں میں اس خبر کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

Shares: