ماہ جون میں مختلف حادثات میں 252 افراد کی موت،ریسکیو 1122 نے کی ماہانہ رپورٹ جاری

0
50

ماہ جون میں مختلف حادثات میں 252 افراد کی موت،ریسکیو 1122 نے کی ماہانہ رپورٹ جاری
ریسکیو1122 نے ماہ جون میں کتنے افراد کو ریسکیو کیا؟ رپورٹ جاری کر دی گئی

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے ماہ جون کی رپورٹ جاری کر دی۔گذشتہ ماہ ریسکیو1122کو76407کالز موصول ہوئیں ۔جن میں سے 1735کالیں ایمرجنسی کی663انفارمیشن کی تھیں،73740کالیں غیرمتعلقہ اور269غلط کالیں کی گئیں۔ ریسکیو 1122نے 406 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،29فائر،65لڑائی جھگڑے،18ڈوبنے،1027میڈیکل اور190دوسرے مشترق حادثات پرریسپانس کیا ،ان حادثات میں ریسکیو 1122نے1782مریضوں کوریسکیوکیا۔ جن میں386افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امدادکی فراہمی،1145افرادکو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور251افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی۔7منٹ ریسپانس ٹائم اور 58ایمرجنسیز روزانہ کی اوسط رہی۔

ضلع میں کل406ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں471افراد زخمی ہوئے زخمی افراد میں مردوں کی تعداد387اور عورتوں کی تعداد84تھی۔ایکسیڈنٹس میں 9افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ان حادثات میں471مسافرمتاثر ہوئے۔258ایکسیڈنٹ تیز رفتاری اور148بے احتیاطی کے باعث پیش آئے۔جن گاڑیوں کاایکسیڈنٹ ہوا ان میں436موٹر سائیکلیں،51کاریں،40رکشے ،5بسیں،1ٹریکٹرٹرالی اور86دوسری گاڑیاں شامل تھیں۔زخموں کے لحاظ سے 9ہیڈ انجری،5سنگل فریکچر،457افرادکوخراشیں اورمعمولی چوٹیں آئیں۔

گذشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال 454مریضوں کو منتقل کیا گیا۔تحصیل رحیم یارخان میں 28، صادق آبادمیں 112،خان پور میں 177،لیاقت پور میں137اور ان میں سے 73مریضوں کو ضلع سے باہردوسرے اضلا ع کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے گذشتہ ماہ کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظرجامع منصوبہ بندی ترتیب دے کر تمام ریسکیورز کو ریڈ الرٹ کیاگیا ۔تمام ریسکیورز ہنگامی صورتحال سے بہترین انداز میں نبرآزما ہیں۔ہمیشہ کی طرح اس صورتحال میں بھی ریسکیورز نے فرنٹ لائن ورکرزکے طورپر اپنی خدمات پیش کیں ،ممکنہ مریضوں کی مکمل نگہداشت کے ساتھ ہسپتالوں ، قرنطینہ سینٹرز میں منتقلی کویقینی بنایاگیا۔سیلاب کا موسم آنے سے پہلے پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کی گئیں۔گذشہ ماہ ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی چاروں تحصیلوں میں دوسری سالانہ فلڈ موک ایکسرسائزز کیں گئیں جس میں ریسکیو1122کی رہنمائی میں تمام ضلعی اداروں نے مشترکہ طورپر سیلاب سے نمٹنے کے لیے اپنے اپنے اقدامات کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

Leave a reply