طالبان کی جانب سے افغانستان کے علاقے وادی پنج شیر پر قبضے کے اعلان کے بعد علاقے میں سرگرم طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ لڑنے سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے۔
باغی ٹی وی : امریکہ میں مقیم قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان اور خارجہ امور کے نگران علی نظاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں احمد مسعود کا تازہ ترین پیغام نشر کیا ہے جس میں انھوں نے آزادی اور انصاف کے لیے شروع کی گئی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تردید کی ہے۔
Latest message from HE Ahmad Massoud @AhmadMassoud01, leader of the National Resistance Front of Afghanistan: “I will never abandon my struggle for freedom and justice.” pic.twitter.com/BjsixSnf1R
— Ali Maisam Nazary (@alinazary) September 4, 2021
اس سے قبل علی نظاری نے افغانستان کے شمال مشرقی علاقے وادی پنج شیر پر طالبان کے کنڑول کی بھی تردید کی تھی علی میثم نظری نے اس ضمن میں ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا پروپگنڈے کا یقین نہیں کرنا چاہیے۔ہ وادی پنجشیر پر قبضے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ این آر ایف نے کیے جانے والے تمام حملوں کو بہادری کے ساتھ ناکام بنا دیا ہے۔
علی میثم نظری کا کہنا تھا کہ ان کے جنگجوؤں کو طالبان پر سبقت حاصل ہے اور وادی کے شمال مشرق میں کرنے والے جنگجوؤں کو گھیر لیا ہے-