پہلے مرحلے میں 360 بچوں کی انرولمنٹ
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ریاست کردار ادا کرے روز بروز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اؤٹ اف سکول بچوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا حکومت ہوش کے ناخن لے
ڈھائی کروڑ بچے پہلے ہی سکول سے باہر ہیں اس میں کمی کے بجائے اضافہ باعث تشویش ہے اسلام آباد میں امید نا امید کے عنوان سےلانچنگ سرمنی سے محمد الخیام ،حافظ محمد بشارت میڈم رخسانہ ،میڈم حناء،سینر صحافی عابد عباسی،ندیم احمد ،قائم علی جنیجواور دیگر مقررین کا خطاب
جونیئر جناح ٹرسٹ کے زیر اہتمام امید ہے نا امید کے نام سے جشن ازادی کے موقع پر برما ٹاؤن اسلام آباد یو سی نمبر 63 کو زیرو اؤٹ اف سکول چلڈرن ماڈل پراجیکٹ لانچنگ سرمانی کا انعقاد کیا گیا ،یو سی ماڈل پراجیکٹ کی کامیابی پر اسلام آباد کے تمام دیہی علاقوں میں ماڈل پراجیکٹ کو شروع کریں گے زیرو اؤٹ اف سکول سٹی اسلام آباد ہمارا ہدف ہے، تمام معاشرتی اکائیاں ہمارا ساتھ دیں، قائد کا پاکستان تعلیم کی روشنی سےہی ترقی کرے گا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جونیئر جناح ٹرسٹ محمد الخیام نے امید نا امید سرمنی سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انھوں نے کہا کہ جونیئر جناح ٹرسٹ نے جشن ازادی کے موقع امید ہے نا امید کے نام سے تعلیم سے محروم بچوں کے لیے مہم لانچ کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ہی ان مایوس اور محروم بچوں کے لیے امید کی کرن بنیں گے
ڈائریکٹر محمد الخیام نے مقررین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاءاللہ اس ماڈل پراجیکٹ کو پائے تکمیل تک پہنچا کر اسلام اباد کے دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی اس طرح کے پروجیکٹ کو لانچ کر کے اسلام اباد میں تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کر کے ایک ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ پاکستان کا پاکستان کی بنیاد رکھیں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت کو چاہیے کہ وہ اس طرح کے کام کرنے والے اداروں کی سرپرستی کریے اور ان کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی کام کرنے والے بھی ادارے جہاں اور چیزوں پہ توجہ دے رہے ہیں وہ اس طرف بھی توجہ دیں کہ تعلیم ہی دراصل وہ بنیادی چیز ہے کہ جو انسان کو ایک شعور بخشتی ہے اور اس کے ذریعے سے انسان بھی اور قومیں بھی اور ملک بھی ترقی کرتے ہیں تعلیم سے ہی انشاءاللہ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کریں گے ہماری یہ مہم صرف برما ٹاؤن کی ایک یو سی تک محدود نہیں بلکہ اس وقت جونیر جناح ٹرسٹ اسلام اباد میں 23 چھوٹے بڑے سکولز میں 2 ہزار سے زائد بچوں ،تعلیم کے ساتھ ساتھ سکولز بھی دے رہی ہے تا کہ یہ بچہ اس معاشرے کا باوقار اور خود کفیل شہری بن سکے،انھوں نے مزید کہا کہ جونیئر جناح ٹرسٹ تعلیم سے محروم بچوں کو تعلیم کی زیور سے اراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کے اندر ایک سٹی کو اؤٹ اف سکول چلڈر ماڈل سٹی بنا کر ہم دنیا کے سامنے پیش کریں اور اس کا دائرہ کار پاکستان کے تقریبا تمام شہروں میں پھیلانے کا ہم نہ صرف ارادہ رکھتے ہیں بلکہ ہم نے اس پر ورک بھی کر لیا ہے اور انشاءاللہ ہم جلد دیگر شہروں میں بھی اس کا اغاز کریں گے،انہوں نے کہا امید نا امید پروجیکٹ سے تعلیم سے محروم بچوں کو نہ صرف مستفید کریں گے بلکہ انشاءاللہ ہم انہیں اس معاشرے کا ایک مہذب شہری اور باوقار شہری بھی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے اور لوکل کمیونٹی ہمارا ساتھ دے جشن ازادی کے موقع پر ہم نے اس کا اغاز کیا ہے ہم جہالت سے اس ملک کو پاک کریں گے صرف برما ہی نہیں اسلام اباد کے تمام علاقوں میں اس کا دائرہ کار بڑھا کر ہم تعلیم کو ہر بچے کی دسترس تک لے کر ائیں گے
تقریب سے ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ حافظ محمد بشارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا نے کہ جونیئر جناح ٹرسٹ کا مقصد قائد کے پاکستان کو تعلیم سے ترقی یافتہ ملک بنانا ہے تعلیم کے میدان میں اسانیاں لا کر پڑھا لکھا پاکستان اور طاقتور پاکستان بنانا ہے، انھوں نے مزیدکہا کہ ہم انشاءاللہ جونیئر جناح ٹرسٹ کا ساتھ ہر فورم پر اس کا ساتھ دیں گے اور جتنے بھی اسلام اباد میں ہمارے پرائیویٹ سکولز ہیں ہم ان سکولز کے اندر جونیئر جنا ح ٹرسٹ کے پیغام کوعام کریں گے اور ان کی برائٹ فیوچر کمپین کو بھی چلائیں گئےجس کی وجہ سے ہم جونیئر جناح ٹرسٹ کے ساتھ مل کر اسلام اباد کو زیرو اؤٹ اف سکول چلڈرن سٹی بنانے میں ہم بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے اس موقع پر حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ حکومت اپنی ترجیحات میں تعلیم کو مقدم رکھے اپنی فضولیات کو ختم کرے ،آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور یوٹلٹیز بل کی برمار کی وجہ سے والدین بچوں کو درسگاہوں سے دور رکھنے پر مجبور ہو رہے ہیں موجودہ صورتحال میں والدین بمشکل بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں جس کی وجہ سے ائے روز تعلیم سے محروم بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے حکومتی ترجیحات میں تعلیم نہیں ہے اپنی ترجیحات بدلے اور تعلیم پر فوکس کرے اور تعلیم کو مقدم کرتے ہوئے تعلیم کو آسان بنانے میں کردار ادا کرے کہ ایک مزدور کا بچہ بھی اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنا کردار ادا کر سکے
اس موقع پر ممبر بی او جی میڈم رخسانہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جونیر جناح ٹرسٹ کے اس پروجیکٹ کی نہ صرف ہم اس کی تائید کرتے ہیں بلکہ اس کے لیے ہر سطح پر اپنی پوری اواز بھی اٹھائیں گے اور ان کے ساتھ مل کر ہم اسلام اباد کے تمام علاقوں میں اور تمام سیکٹرز میں اؤٹ اف سکول بچوں کے لیے کام بھی کریں گے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بکن ہاؤس سے حناءجاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی جونیر جنا ح ٹرسٹ کے ساتھ تھے اور انشاءاللہ اج کے بعد بھی ہم جونیئر جناح ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ہم بھرپور اس پہ کام بھی کریں گے اور ہم اپنے طلبہ و طالبات کے ذریعے بھی ہم ان اؤٹ اف سکول بچوں کے لیے ہر گلی محلے میں ہم ایک مہم کا اغاز بھی کریں گے اور اؤٹ اف سکول بچوں کو گلیوں اور کچرہ کنڈیوں سے واپس لا کر تعلیم سے روشن پاکستان کی بنیاد میں جونیئر جناح ٹرسٹ کا ساتھ دیں گے
تقریب سے سینر صحافی عابد عباسی اور ندیم احمد ، قائم علی جنیجو اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر ڈیٹا کولیکشن کے حوالے سے جونیئر جنا ح ٹرسٹ کے لیے یونیورسٹی کے طلبہ طالبات نے جنہوں نے والینٹر کے طور پر کام کیا تھا انہیں سرٹیفیکیٹ دیے گئے اور جونیئر جناح ٹرسٹ کی وہ طالبات جنہوں نے بیکس کے زیر اہتمام پرائمری لیول کے امتحانات میں اسلام اباد میں ٹاپ کیا تھا انہیں کیش پرائز سے نوازا گیا