دھرم شالہ : جنوبی افریقہ کو نیدر لینڈ کے ہاتھوں شکست. ، نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 38 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈز کے 246 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.5 اوورز میں207 رنز بناسکی، ڈیوڈ ملر 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ نیدرلینڈز نے گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔
رواں ورلڈکپ میں یہ دوسرابڑا سپ سیٹ ہے، اس سے قبل گزشتہ دنوں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف نیدر لینڈ نزکی اننگز مکمل ۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 256 رنز کا ہدف دے دیا ،نیدر لینڈز نے 43 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 245 رنز سکور کئے۔ کپتان سکاٹ ایڈورڈز 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤ ٹ رہے۔وکرم جیت سنگھ نے دو، میکس نے 18، کولن ایکرمین نے 12، بیس ڈی لیڈزنے 2، سیبرنڈ نے 19، تیجاندامان رو نے بیس، لوگون وین بیک نے 10، رولف وین ڈیر مروا نے 29 سکور بنائے۔ سکاٹ ایڈورڈ ز نے 78 سکور، آریان ڈٹ نے 23 سکور بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی نگیٹی نے دو، مارکو جانسن نے دو، ربادا نے دو، گیرالڈ کوٹزی نے ایک، کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ نے نیدر لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ ۔ میچ دھرمشالا میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا ہے جہاں آج صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجے جب کہ کھیل کا آغاز 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا جو کہ اب تاخیر کا شکار ہے۔ تاہم اس وقت بارش رک چکی ہے لیکن گراؤنڈ کو خشک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ تیسرا میچ ہوگا۔اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب نیدرلینڈز کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 81 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ڈچ ٹیم کو کیویز کے ہاتھوں 99 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ون ڈے میں دونوں ٹیمیں سات بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ نے چھ بار کامیابی حاصل کی اور ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں تین بار ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں، جس میں جنوبی افریقہ نے نیدرلینڈزکے خلاف 3-0 کی برتری حاصل کی۔