جنوبی آفریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرا دنگل آج سجے گا، شاہین کیا سوچ رہے
باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا دنگل آج سجے گا، ایک ایک کی برابری سے سیریز توجہ کا مرکز بن گئی، کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر فتح سمیٹنے کا عزم رکھتے ہیں.
دوسرے میچ میں پاور پلےپاکستان کی کمزوری بن گيا اور ٹاپ آرڈر پہلے 6اوورز کا فائدہ اُٹھانے ميں ناکام رہے۔ بالرز بھی دونوں ٹی 20 ميچز ميں ناتجربے کار حريف کے سامنے بے بس نظر آئے۔ پاکستان کے اہم فاسٹ بالر شاہين شاہ آفريدی کا اکانومی ريٹ دس رنز فی اوور سے زائد رہا۔
ٹی 20 سيريز کے آخری دونوں ميچ سنچورين ميں کھيلےجائيں گے۔پاکستان نے جنوبی افريقہ ميں آخری بارسال 2012 ميں ٹی 20 سيريز جيتی تھی۔
قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر ہے کہ جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان فٹ ہو گئے اور وہ آج جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں فائنل الیون میں شامل ہونگے،میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا تھا۔
میچ ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے ٹائم الاؤنس میں بھی مقررہ اوورز نہ کرنے پر جنوبی افریقا کو تاخیر کا مرتکب قرار دیا تھا، آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور میں تاخیر پر جرمانہ کیا