گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) جمیعت علمائے پاکستان زیراہتمام عید ملن پارٹی منعقد کی گئی
تفصیل کے مطابق جمیعت علمائے پاکستان گوجرہ کے زیراہتمام آستانہ عالیہ پیر سید محمد سعید شاہ پر جمیعت علمائے پاکستان کے عہدے داران کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اختر نورانی صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان پنجاب نے شرکت کی،عید ملن پارٹی کے میزبان سرپرست اعلی جمعیت علمائے پاکستان گوجرہ پیر سید محمد سعید شاہ جبکہ تقریب میں امیدوار MPA اور سابقہ ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک پی پی ۔119 چوہدری ذوالفقارعلی صوبہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ شاہسوار یہ انواریہ سید مصطفی حسنین شاہ نے خصوصی شرکت کی،تلاوت قرآن الحافظ القاری حضرت علامہ مولانا قاری محمد لطیف انجم تحصیل صدر جمیعت علمائے پاکستان ،نعت شریف جنرل سیکرٹری JUPصاحبزادہ تنویر حسین نوشاہی,حدیث پاک بیان کرنے کی سعادت ضلعی جنرل سیکرٹری حضرت علامہ مولانا مفتی خالد مقصود نورانی نے حاصل کی,اس موقع پر JUP کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نورانی نےکہا کہ جماعت کو مضبوط کرنے اوردین کو تخت پر لانے کے لئے مذہبی جماعتوں کا ساتھ دینا ہر پاکستان کا اولین فرض ہے،انہوں نےکہاکہ قائد ملت اسلامیہ الشاہ امام احمد نورانی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے قائد ملت اسلامیہ کے مشن اور منشور کو لے کر چلنا ہوگا۔

Shares: