سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو لاہور کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق،حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب جی ٹی روڈ پر پیش آیا، جہاں پولیس اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہوگیا، ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے کے باعث اسکواڈ میں شامل 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی، جسے بعد ازاں بحال کردیا گیا،،جسٹس عائشہ ملک محفوظ رہیں۔

https://x.com/MohUmair87/status/1967195751228006787

Shares: