سندھ ہائیکورٹ: جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ عہدے کی مدت مکمل ہونے پر دو اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں
0
62
karachi

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت نے قائم قام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا۔

باغی ٹی وی: سینئیرجج جسٹس عقیل احمد عباسی نے جسٹس عرفان سعادت سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف لیاجسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ عہدے کی مدت مکمل ہونے پر دو اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھا وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھاایوان صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔

ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،سینیٹرڈگ لارسن اہلیہ اور بچوں سمیت ہلاک

پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کارکنان کو دھمکا رہے ہیں،اقوام متحدہ

Leave a reply