اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا-

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے منصور علی شاہ کے لکھے گئے خط کا جواب دے دیا تاہم خط میں کیا کہا گیا ہے اس کے مندرجات اب تک سامنے نہیں آسکے،تاہم ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججزکمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ نے پریکٹس پروسیجرکمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 23 ستمبر کو لکھے گئے خط میں صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس منیب اختر کی کمیٹی سے اخراج پر سوال اٹھایا تھا تاہم اب جسٹس منصور علی شاہ کے خط پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جوابی خط لکھا ہے۔

سبی: دستی بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی

طالبات کو ہراساں اور وین ڈرائیور پر تشدد کرنے والے مکزمان گرفتار

پسند کی شادی: جوڑےکو 2 روز بعد دلہن کے والد نےگھر میں گھس کر قتل …

Shares: