جسٹس مظاہر اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

0
60

سندھ بار کونسل نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

باغی ٹی وی: ریفرنس وائس چیئرمین کے توسط سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا ہے سندھ ہائیکورٹ بار کے وائس چئیرمین کے توسط سے دائر ہونیوالے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کا رویہ عہدے کے حلف کے خلاف ہے لہٰذا ان کے خلاف انکوائری شروع کرائی جائے۔

حکومتی اجلاس: پی ٹی آئی سےمذاکرات کےفائنل راؤنڈ کی حکمت عملی طے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر ہوچکے ہیں اسلام آباد بار کونسل کی جانب سےجسٹس مظاہرنقوی کےخلاف شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائرکی تھی شکایت کےساتھ آڈیو ویڈیو کےٹرانسکرپٹ بھی لگائے گئے تھے شکایت میں کہا گیا تھا کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے حوالے سے مختلف آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

کراچی کی آبادی میں مزید اضافہ

شکایت میں جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام لگایا گیاتھا اس کے علاوہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ٹیکس چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا،اسلام آباد بار کونسل کی شکایت میں کہا گیا تھا کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف مالی بے ضا بطگی کے ثبوت ہیں، جسٹس مظاہر نقوی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی لہٰذا جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی کی جائے-

ڈرپ کی بجائے اینٹی بایوٹکس کھانا زیادہ مفید،تحقیق

دریں اثنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر اراکین کو خط لکھا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ جسٹس مظاہرنقوی کے معاملے پر اجلاس بلایا جائے خط میں کہا گیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلا کر جج پر لگے الزامات اگر غلط ہیں تو جائزہ لیا جائے، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کے خلاف پاکستان بار نے شکایت بھجوائی، سپریم جوڈیشل کونسل آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت قائم کی گئی ہے۔

ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک،مریم کا ردعمل سامنے آ گیا

Leave a reply