جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے بعد جسٹس شوکت صدیقی کا کیس سپریم کورٹ:کیاکچھ ہونے جارہاہے؟

0
33

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے بعد جسٹس شوکت صدیقی کا کیس سپریم کورٹ:کیاکچھ ہونے جارہاہے؟اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 9 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سجاد علی شاہ لارجر بینچ میں شامل ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو 11 اکتوبر 2018 کو خفیہ اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُس وقت کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔

سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا تھا جس میں ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Leave a reply