جمعیت علما اسلام کے رہنما میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص

0
40

جمعیت علما اسلام کے رہنما میں ہوئی کرونا وائرس کی تشخیص
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے معروف شیخ الحدیث کے بیٹے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین شیخ الحدیث سید غلام نبی شاہ کے بیٹے مولانا سید شاہ عبدالعزیز کرونا وائرس کا شکار ہو گئے، انہوں نے کوئٹہ کا دورہ کیا واپسی پر ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، واپسی پر ان سے اہلخانہ و دوست احباب نے ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کے کئی رشتے داروں میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.

سید شاہ عبدالعزیز کا تعلق جمعیت علما اسلام ف سے ہے،مولانا سید شاہ عبدالعزیز میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

واضح رہے کہ مانسہرہ میں کرونا وائرس کے 12 کنفرم اور 6 مشتبہ مریض ہیں،مانسہرہ میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیان بھی جاری ہیں ، الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تبلیغی مرکز سمیت متعدد مساجد اور تھانوں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے سپرے کیا گیا ہے.

قبل ازیں مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سردارمحمدیوسف نے صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے ڈاکٹروں کی حفاظتی کٹس ڈی۔ایم۔ایس کے حوالے کیں،اس موقع پرانہوں نے قائم قرنطینہ مرکز کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا.

Leave a reply