قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی عورتوں سے سرکاری پیسوں پر کٹوتی،بارہا یاد دہانی کے باوجود کوئی ایکشن نا لیا گیا،غریب عورتوں کی فریاد
تفصیلات کے مطابق قصور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے بعض مرتبہ تو عورتوں کے پیسے نکال کر ان سے کہا جاتا ہے کہ آپ کے پیسے آئے ہی نہیں اور جن کو پیسے ملتے بھی ہیں تو ان سرکاری ملنے والے پیسوں سے 1000 سے 3000 روپیہ تک ناجائز وصولی کی جاتی ہے جبکہ ان پیسوں کی وصولی پرسرکاری فیس کوئی بھی نہیں ہے یہ گھناؤنا کام عرصہ دراز سے کیا جا رہا ہے
اس بابت میڈیا پر بار بار توجہ بھی دلائی گئی تاہم کوئی ایکشن نہ ہوا ہے
اب ماہ رمضان میں عورتوں کو ایک بار پھر سے پیسے ملنے پراسی مشکل کا سامنا ہے جس کے باعث ظالم ایجنٹ لاکھوں روپیہ روزانہ کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں جن کو کوئی احساس نہیں کہ غربت کی ماری مجبور عورتیں خیرات کے پیسے لے رہی ہیں اور وہ ان خیراتی پیسوں سے رشوت لے رہے ہیں
عورتوں نے ضلعی انتظامیہ قصور،ذمہ داران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مجبور عورتیں کو ان کا پورا حق ملے سکے