مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان...

وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی...

بابا گورو نانک یونیورسٹی میں یومِ ثقافتِ پنجاب کا رنگا رنگ انعقاد

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

ساری پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرتی ہیں،حافظ نعیم

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس رپورٹ آئی جو پورے پنجاب سے زیادہ ہے، ٹیکس ہم دیتے ہیں ریونیو ہم جنریٹ کرتے ہیں۔

باغی ٹی وی: حافظ نعیم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی نے کل کے الیکٹرک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت 10 ہزار میگاواٹ بجلی کراچی کو دی جائے گی کراچی کی ضرورت 3000 میگاواٹ ہے، ہم 7000 میگا واٹ کے اضافی پیسے دے رہے ہیں،کراچی میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کی مونوپلی ٹوٹنی چاہئے کوئی بھی حکومت ہو وہ کے الیکٹرک کے ساتھ ملی ہوتی ہےساری پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کو سپورٹ کرتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس رپورٹ آئی جو پورے پنجاب سے زیادہ ہے، ٹیکس ہم دیتے ہیں ریونیو ہم جنریٹ کرتے ہیں 2018 سے کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ کو بجلی کے بدلے کتنے پیسےجمع کرائے؟ نیشنل گرڈ کے 62 ارب روپے اور گیس کے بھی پیسے ہیں، ان کو گیس بغیر معاہدے کے ملتی ہے کراچی کو اس فراڈ کمپنی کی ضرورت ہی نہیں، خراب پلانٹ چلا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر پیسے لئے جاتے ہیں عدالتیں بھی اس میں کام نہیں کر رہیں۔

لاپتہ افراد کمیشن نے تمام تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دیں

واضح رہے کہ تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس ادا کرنے میں دولتمند ایکسپورٹرز کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے،رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 38فیصد اضافے کے ساتھ 158ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے، جو کہ ایکسپورٹرز کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس کے مقابلے میں 243فیصد زیادہ ہے۔

سانحہ 9 مئی:عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

دوسری طرف اس دوران ایکسپورٹرز نے 4.3ہزار ارب روپے کمائے ہیں، اور اس کا محض ایک فیصد یعنی46ارب روپے بطور ٹیکس جمع کرائے ہیں، جو کہ تنخواہ دار طبقے سے 243فیصد کم ہےاس طرح تنخواہ دار طبقہ ٹیکس ادا کرنے والا چوتھا بڑا طبقہ بن گیا ہے،جولائی تا دسمبر کے دوران گزشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس وصولیوں میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے، 158کا 42فیصد یعنی66ارب روپے ٹیکس صوبہ سندھ میں رجسٹرڈ ملازمت پیشہ افراد نے ادا کیا ہے،تنخواہ دار طبقہ کنٹریکٹرز، بینک ڈپازیٹرز اور امپورٹرز کے بعد ٹیکس ادا کرنے والا چوتھا بڑا طبقہ بن چکا ہے، امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک تنخواہ دار طبقہ 300ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرا دے گا۔

سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیٹوں کے کاغذات نامزدگی منظور