کراچی (باغی ٹی وی)کے الیکٹرک نے بل کی عدم ادائیگی پر صدر مملکت عارف علوی کی کراچی میں رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی ہے ،ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے 26 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں۔ کے الیکٹرک مستقل بنیادوں پر تمام اداروں سے واجبات کی وصولی کے حوالے سے رابطے میں رہتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بجلی کاٹنے سے قبل بذریعہ نوٹس بل کی ادائیگی کی یاد دہانی کرائی گئی تھی، تاہم جواب موصول نہیں ہوا۔ بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی مستقل فراہمی کا اہم جز ہے، عدم ادائیگی کی بنیاد پر شہر بھر میں روزانہ 5 ہزار سے زائد کنکشنز منقطع کیے جارہے ہیں-
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








