وزیر اعظم شہباز شریف نے پورے پاکستان کے لیے "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ” ایپ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جس کا مقصد بجلی کے بلنگ نظام میں شفافیت اور صارفین کو بااختیار بنانا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ ہمیں ابھی تک ایپ سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، جیسے ہی نوٹیفکیشن ملے گا، ہم عملدرآمد شروع کر دیں گے۔دوسری جانب وزارتِ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی الحال دستیاب نہیں ہوگی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ ایپ میٹر ریڈر کے اختیار کو محدود کرے گی، جو تاخیر سے ریڈنگ لے کر بلوں میں زیادتی کرتا تھا۔ اب صارف خود ریڈنگ دے سکے گا۔صارفین خود میٹر ریڈنگ دے سکیں گے،بلوں میں شفافیت آئے گی اورط اوور بلنگ اور شکایات میں کمی متوقع ہے.

یہ سہولت ابتدائی طور پر کراچی کے علاوہ دیگر علاقوں میں استعمال ہوگی،وزارت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ مرحلے میں کے الیکٹرک سمیت دیگر نجی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ترک صدر طیب اردوان کی خیبرپختونخوا حملے کی مذمت

پاکستان سے مفرور 2 ملزمان اسپین میں گرفتار

پشاور،حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک

گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے خطرناک صورتحال، کئی علاقے زیرِ آب

Shares: