قصور:چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری کی زیر صدارت اجلاس

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری کی زیر صدارت اجلاس

صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر ان وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی و اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، چوہدری احسن رضا خاں، ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی شرکت۔

اجلاس میں ”ستھرا پنجاب“پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جاری کاموں اور ماڈل ویلجز میں ابتک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ”ستھرا پنجاب“ پروگرام پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی ۔ پروگرام کا مقصد لوگوں کو صحت مند اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس کی درستگی، تجاوزات کا خاتمہ‘ وال چاکنگ کا خاتمہ سمیت دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں.

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عوام دوست منصوبے کی کامیابی کی تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات۔ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور شکایات کو فوری حل کیا جائے

Comments are closed.