کندھ کوٹ :ڈپٹی کمشنر آفس میں زرعی ادویات اورکھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر ون عبدالوہاب ، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فتح محمد نے کندھ کوٹ کی زرعی کھاد کی دکانوں کا اچانک دورہ کر کے یوریا اور ڈی اے پی سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ اے ڈی سی نے کسانوں کو سرکاری نرخوں پر کھاد فراہم کرنے دکانوں پر پہنچے اور چار تاجروں کو عدم تعمیل اور لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ کیا۔

آج ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی ہدایات پر ای ڈی سی ون، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختیار کار نے کندھ کوٹ ضلع میں بڑھتی کھاد کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ اے ڈی سی نے چار تاجروں مہندرا نیو گلیمر شاپ، وجے کمار گریش ٹریڈر، ونیش کمار لال ٹریڈر اور کیلاش کمار ڈیلر کے پاس لائسنس نہ ہونے پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

جس کے بعد ایڈیشنل کمشنر ون عبدالوہاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں زرعی کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر فتح محمد ، کھاد ڈیلرز اور کسانوں نے شرکت کی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کھاد کے تاجروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تجدید شدہ لائسنس پہلی فرصت میں تیار کرالیں۔ زائد منافع اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply