کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قیادت کی کال پر کشمور کندھ کوٹ میں تحریک لبیک کی جانب سے احتجاجی ریلی اور سوئیڈن کے خلاف شدید نعرے بازی
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ضلع کشمور کندھ کوٹ کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی کال پر تحریک لبیک کشمور کے امیر نور محمد نقشبندی۔ ضلع ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان۔ مولانا مطیع اللہ۔ سید سومر شاہ۔ بجلی فقیر اور دیگر نے کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر شرکاء کہنا تھا کہ کافر قوتوں نے ہمیشہ مسلمانوں کا دل دکھایا ہے کبھی رسول اللہ صہ کی شان میں گستاخی کرکے تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے کافر قوتیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام کے خلاف نفرت عام کرنے کی ایک ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن اسلام تاقیامت قائم رہے گا پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سیاسی رساکشی میں مصروف ہیں مگر یہ وقت آپس میں سیاست کرنے کا نہیں بلکے دشمن اسلام کو موثر جواب دینے کا ہے جماعت اسلامی اسلام دشمن قوتوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کرتی آرہی ہے اور آج بھی ہم سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ہم اپنے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انگریزوں کے اس گستاخی کا بھرپور جواب دیں۔
Shares: