کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار): قبائلی دہشتگردی،پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شہریوں کااحتجاج
سندھ ترقی پسند پارٹی کی کال پر شہر کی مختلف سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے تین روز قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے پروفیسر اجمل ساوند کے قتل کیخلاف اور مقدمے میں مطلوب ملزمان کی عدم گرفتاری پر گھنٹہ گھر چوک سے لیکر پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر زوردار نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرے کی قیادت کرنے والے رہنما اکرم باجکانی ،ظریت بجارانی ،ڈاکٹر سریش ،ایڈووکیٹ عبد الغنی بجارانی اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت کندھ کوٹ ضلع میں قبائلی دہشتگردی میں بے گناہ لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے پی ایچ ڈی ہولڈر اجمل ساوند بھی بے گناہ اس قبائلی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اجمل ساوند علم دوست انسان تھا جس کا قتل پوری سندھ کا قتل ہے انہوں نے کہا کہ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں قبائلی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اجمل ساوند کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے
Shares:








