چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ وزیراعظم صاحب پنجاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلوبن جاتے ہیں-
نیو حب کنال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو 100 ملین گیلن (ایم جی ڈی) پانی دینے کے قابل ہو چکے ہیں، جس کا براہ راست فائدہ ڈسٹرک سنٹرل، ایسٹ اور کیماڑی کو پہنچے گا، منصوبے سے لیاری والوں کو بھی مستفید کرنےکے لیے پی سی ون تیار کر لیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف حب کنال منصوبے میں 100 ایم جی ڈی پانی کے اضافے کی منظوری دلاتے ہیں تو اگلے سال تک ہم کراچی کو مزید 100 ایم جی ڈی پانی دینے کے منصوبے کو بھی مکمل کر نے کے قابل ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کے 4 منصوبے پر کیے گئے وعدوں کو جلد پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ،کے فور منصوبے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے امیدیں وابستہ کی تھیں، وزیراعظم صاحب پنچاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلو، ایسا تو نہیں سکتا ہے کہ آپ لاہو رکے لیے شہباز اسپیڈ اور کراچی کیلیے شہباز سلو بن جائیں،پانی کراچی والوں کا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے جسے حل کرنا ضروری ہے، پرانی حب کنال کی تزئین و آرائش جاری ہے،سندھ اور بلدیاتی حکومت کے ایک ساتھ مل کر کام کرنے سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش :آصفہ بھٹو نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا