نارووال کے نواحی گاؤں بھیکو چھور سے اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی کی لاشیں مل گئیں،6 سالہ اُمِ کلثوم اور 3 سالہ محمد وارث کو نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر لوہے کی سلاخوں اور پتھروں سے مار کر قتل کر دیا-

مقتولین کے والد محمد کاشف نے پولیس کو بتایا کہ بچے شام ساڑھے 6 بجے کے قریب قریبی دکان سے ٹافیاں اور بسکٹ خریدنے کے لیے گھر سے نکلے تھے لیکن واپس نہیں آئےپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 365 کے تحت ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی تھی، پیر کی صبح اطلاع ملی کہ 2 لاشیں گاؤں کے قبرستان میں پڑی ہیں۔

پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تصدیق کی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) تفتیش، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے)، اور ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کو طلب کر کے مکمل تحقیقات کا آغاز کیاابتدائی رپورٹس اور طبی معائنے کے مطابق بچوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن اُن کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی گئی۔

اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےوارنٹ گرفتاری منسوخ

ڈی پی او کے مطابق کئی مشتبہ افراد جن میں مقامی افراد اور خاندان کے افراد بھی شامل ہیں کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان کا ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ

Shares: