کاربم دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو کے جنوب میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں،دھماکہ ٹیکس دفتر کے پاس ہوا، اطلاع ملنے پر سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی. لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے.

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کی جگہ پر آگ لگ گئی اور دھویں کے بادل ہر طرف پھیل گئے. دھماکے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.

Shares: